جمعہ , 7 مئی 2021

امریکی فوج شامی سرحد کے قریب پیٹریاٹ میزائلوں کے لئے نیا اڈہ بنانا رہا ہے ؛ عراقی انٹیلی جنس

بغداد: عراقی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی تعیناتی کے لئے ملک کے مغربی صوبے الانبار میں ایک نیا فوجی اڈہ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم کو تعینات کرنے ، اور عین الاسد ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ مغربی علاقوں میں دیگر مقامات کی حفاظت کے لئے امریکی فوجیں شہر البغدادی کے شمال میں ام سامیج علاقے میں ایک نیا اڈہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ خطے میں  ممکنہ حملوں کے تدارک کے لیے ، "نامعلوم ذریعہ نے پیر کو عراق کی عربی زبان کے الاحد نیوز ایجنسی کو بتایا۔انہوں نے کہا ، "پیٹریاٹ میزائل نظام کی تعیناتی کے لئے کسی مقام کی شناخت عراق میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ اس طرح کے اقدامات عراق کے مغربی علاقوں میں طویل عرصے تک اپنے ٹھکانوں پر رہنے کے امریکی افواج کے ارادے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …