اتوار , 16 مئی 2021

ایران کے خلاف پابندیاں ختم کروانے کے لیے اقوام متحدہ میدان میں آگیا

لاہور: چین سے جنم لینے والے کرونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں ہلاکتیں 17367 ہو گئی ہیں جبکہ مہلک وباء سے متاثر افراد کی تعداد 399093 ہو گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کروڑوں افراد کی زندگیوں کی خاطرایران پر معاشی پابندیوں کو معطل کیا جائے یااس میں نرمی لائی جائے۔ ترک میڈیا کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے باعث ایک چھ سالہ بچہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا ہے، اس سے قبل ملک میں تین سال کا بچہ بھی مہلک وباء کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 122 افراد چل بسے ہیں جبکہ ملک میں مرنے والوں کی تعداد 1934 ہو گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیلی ائربیس” حتسریم” بھی حملے کا نشانہ بن گیا

غزہ: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں ہفتے …