بدھ , 24 اپریل 2024

سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں ڈاکٹر کورونا کا شکار

سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹر زین العابدین خود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔ڈاکٹر زین العابدین نے آئسولیشن اختیار کرنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کورونا کے خلاف جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے متاثرافراد کا علاج کرنے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض خود اس وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے تھے۔ڈاکٹر اسامہ ریاض، تفتان سے گلگت بلتستان آنے والے زائرین کے پڑی بنگلہ کے مقام پر قائم کردہ قرنطینہ مرکز میں اس وائرس سے متاثر ہونے سے قبل خدمات انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …