منگل , 23 اپریل 2024

جرمنی کے 60 لاکھ ماسک کینیا ائیرپورٹ سے غائب

جرمنی کے کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کینیا کے ائیر پورٹ سے جرمنی کے لئے آنے والی 60 لاکھ ماسک کی کھیپ لاپتہ ہوگئی۔رائٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے کسٹم حکام نے صحت کے مراکز میں تقسیم کرنے کے لیے 60 لاکھ میڈیکل ماسک منگوائے تھے جو کینیا کے ائیرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے۔کینیا میں 60 لاکھ ماسک غائب ہونے کے بعد جرمنی میں ماسک کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا۔واضح رہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 436 ہوگئی ہے تاہم دنیا بھر میں 16 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …