بدھ , 24 اپریل 2024

ایران کی سرحد بغیر ڈاکٹروں کی ٹیم کی مدد قبول کرنے سے معذرت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے فرانس کے ڈاکٹروں کی سرحد بغیر ٹیم کی مدد قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان  نے فرانس کے ڈاکٹروں کی سرحد بغیر ٹیم کی مدد قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فرانس کے ڈاکٹروں کی سرحد بغیر ٹیم ایران کے ایک طبی مرکز میں 48  تختوں پر مشتمل ایک موبائل طبی مرکز قائم کرنا چاہتی تھی ۔ جبکہ ایران کے پاس 10 ہزار تختوں پر مشتمل طبی مراکز موجود ہیں اوراسپتال کے بعد استراحت کے مقامات پر بھی  10 ہزار تختوں پر مشتمل مراکز موجود ہیں اور 48 تختوں سے ایران کی مشکل حل ہونے والی نہیں۔  لہذا ایران کو ڈاکٹروں کی سرحد بغیر ٹیم کی مدد کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔ ایرانی وزارت صحت کے حکام نے ڈاکٹروں کی سرحد بغیر ٹیم کے ارکان کی ہمدردی اور تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …