بدھ , 24 اپریل 2024

بھارتی زائرین کا ایرانی حکومت کا شکریہ/ بھارتی حکومت کی غیر ذمہ دارانہ رفتارپر افسوس اور تنقید

اسلامی جمہوریہ ایران میں پھنسے بھارتی زائرین نے بھارتی حکومت کی غیر ذمہ دارانہ رفتار، غفلت اور غیر انسانی سلوک پر برہمی اور افسوس کا اظہار اورکورونا وائرس کی مشکلات کے باوجود ایرانی حکومت کے اقدامات اور خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں پھنسے بھارتی زائرین نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں  بھارتی حکومت کی غیر ذمہ دارانہ رفتار، غفلت اور غیر انسانی سلوک پر برہمی اور افسوس کا اظہار اورکورونا وائرس کی مشکلات کے باوجود ایرانی حکومت کے اقدامات اور خدمات  پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کے محۃلف علاقوں خاص طور پر کرگل اور لداخ سے تعلق رکھنے والے 850 کے قریب زائرین  بھارتی حکومت کی طرف سے ہوائی سروس معطل کرنے کے بعد ایران میں پھنس گئے لیکن بھارتی حکومت نے انھیں ایران سے نکالنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات انجام نہیں دیئے جو بھارتی حکومت کی غیر ذمہ دارانہ رفتار، غفلت اور غیر انسانی سلوک کا مظہر ہے۔ مہر کے مطابق بھارتی زائرین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای، اسلامی جمہویرہ ایران کے صدر حسن روحانی ، ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف  اور ہندوستان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین مہدوی پور کی بشر دوستانہ کوششوں کور زحمتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مہر کے مطابق بھارتی زائرین کا کہنا ہے کہ چین سے بھارت نے اپنے شہریوں کو واپس بلانے میں بڑی سرعت سے کام لیا لیکن اس نے ایران سے بھارتی زائرین کو نکالنے میں مجرمانہ غفلت کا مظآہرہ کیا ہے۔

بھارتی زائرین کا کہنا ہے کہ ایرانی ایئر لائن ماہان بھی انھیں بھارت پہنچآنے کے لئے آمادہ ہے لیکن بھارتی حکومت  اجازت نہیں دی رہی ہے اور نہ ہی  انھیں نکالنے کے لئے بھارتی حکومت خود کوئی اقدام انجام دینے کے لئے تیار ہے۔ مہر کے مطابق بھارتی زائرین کا کہنا ہے کہ ہم نے تہران میں بھارتی سفارتخانہ میں کورونا کے ٹیسٹ بھی دیئے ، بھارتی سفارتخانہ نے کہا کہ  200 زائرین کے ٹیسٹ مثبت ہیں اورپھر انہی 200 زائرین کا ٹیسٹ ایرانی ڈاکٹروں نے لیا اور انھوں نے کہا کہ ان کے ٹیسٹ منفی ہیں۔ بھارتی زائرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سفارتخانہ نے بھی ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا۔ اطلاعات کے مطابق قم میں بھارتی زائرین کو ایک ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جہاں انھیں غذائی اور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ بھارتی زائرین نے ایک بار پھر بھارتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ انھیں ایران سے نکالنے کے سلسلے میں اپنی منصبی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …