ہفتہ , 8 مئی 2021

راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچی کے ساتھ ڈیڑھ مہینے سے زیادتی کرنے والا امام مسجد پکڑا گیا

صیر آباد، راولپنڈی، پولیس نے پیرودھائی کی ایک مسجد کے امام کو گیارہ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔خلیل الرحمن نامی شخص، جو پیرودھائی، راولپنڈی کی ایک مسجد میں نماز پڑھاتا ہے، اور شام کے وقت بچوں کو قرآن پڑھاتا ہے، نے اپنے اقبالی بیان میں انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ مہینے سے گیارہ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ملزم کا اقبالی بیان راولپنڈی پولیس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج پہ جاری کیا۔ جس کو سننے کے بعد عوام میں شدید غصہ نظر آ رہا ہے۔ اور زیادہ تر لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایسے درندے کو جیل میں ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …