ہفتہ , 20 اپریل 2024

مٹیاری : 115 زائرین سکھر کے قرنطینہ سینٹر سے گھروں کو پہنچ گئے

مٹیاری : 115 زائرین کورونا ٹیسٹ سے کلیئر ہونے کے بعد اپنے گھروں میں پہنچ گئے۔قرنطینہ سینٹر سکھر سے 115 زائرین اپنے مٹیاری میں گھروں کو لوٹ آئے، زائرین کا بیچینی سے انتظار کرنے والے عزیزوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔زائرین کی کورونا وائرس کی ٹیسٹیں منفی آئیں اور میڈیکل ٹیم نے بھی انہیں نارمل قرار دیا ہے۔ ضلع مٹیاری کے 127 زائرین میں سے 115 زائرین ھالہ، بھٹ شاہ کے رہاشی ہیں۔ضلع کے 12 زائرین کی رپورٹس پازیٹو آنے پر انہیں سکھر سینٹر پر رکھا گیا ہے۔ آنے والے زائرین میں خواتین، بچے اور مرد بھی شامل ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …