جمعہ , 7 مئی 2021

لاک ڈاؤن میں شادی کرنے والا دولہا گرفتار

مظفر گڑھ: پولیس نے لاک ڈاؤن کے باوجود شادی کرنے پر دولہا کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے سنانواں میں لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی۔پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دولہا اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دونوں افراد سمیت شادی کے دیگر منتظمین کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …