اتوار , 16 مئی 2021

نوشہروفیروز، مسلح افراد کا گاؤں ایوب لاشاری پر حملہ، 6 افراد جاں بحق

نوشہروفیروز: نوشہروفیروز کے علاقہ ہالانی تھانہ کی حدود میں 8سے زائد مسلح افراد نے گاؤں ایوب لاشاری پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2حملہ آوروں سمیت 6افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ رشتہ کے تنازع کے سبب پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے قریب ہالانی تھانہ کی حدود میں 8 سے زائد مسلح افراد نے گائوں ایوب لاشاری پر حملہ کردیا حملہ کے دوران دو حملہ آوروں سمیت 6 افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں48 سالہ محمد خان 30سالہ ضمیر لاشاری 20سالہ زاہد لاشاری 40سالہ بچل لاشاری شامل ہیں جبکہ جاں بحق حملہ آوروں کی شناخت گامن لاشاری اور اللہ رکھیو موجائی کے طور پر ہوئی ہے ، پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ رشتہ کے تنازع کے سبب پیش آیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

سپاہ قدس کے سربراہ اور حماس کے رہنما کے درمیان بات چیت

تہران: سپاہ قدس کے سربراہ اور جنرل قاسم سلیمانی شہید کے جانشین جنرل قاآنی کی …