پیر , 6 اپریل 2020
تازہ ترین

سعودی عرب کے شہروں مکہ، مدینہ اور الریاض میں مکمل لاک ڈاؤن

کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر مزید سخت کرتے ہوئے سعودی عرب کے تمام ریجنوں کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔  شاہی فرمان کے مطابق الریاض، مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے اور وہاں سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہو گی۔ مذکورہ شہروں میں کرفیو کا وقت دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا۔

سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے نئے اقدامات کی منظوری دی ہے۔ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب کے 13 ریجنوں کے رہائشی اپنے اپنے ریجن میں رہیں گے، ایک ریجن کا رہائشی دوسرے ریجن میں نہیں جائے گا‘۔ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’کسی بھی ریجن میں کسی دوسرے ریجن کے رہائشی کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی ہے‘۔شاہی فرمان میں ریجنوں میں آنے جانے کی پابندی کے علاوہ خاص طور پر الریاض، مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ کے لیے خصوصی اقدامات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’الریاض، مکہ المکرمہ اور مدینہ آنے جانے پر مکمل پابندی ہوگی، تینوں شہروں کے رہائشی شہر سے باہر نہیں جا سکتے نہ کوئی باہر سے شہر میں داخل ہو سکتا ہے‘۔

شاہی فرمان کے مطابق ’مذکورہ شہروں کے حدود کا تعین جہاں فیصلے کا نفاذ ہوگا متعلقہ ادارہ کرے گا جس کے ذمہ شہروں کے حدود کا تعین ہے‘۔ شاہی فرمان میں کہا ہے کہ ’مذکورہ تینوں شہروں ( ریاض، مکہ اور مدینہ ) میں کرفیو دوپہر 3 بجے سے لاگو ہوگا‘۔ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’مذکورہ فیصلے پر نفاذ جمعرات 26 مارچ سے سابقہ شاہی فرمان میں مقرر کیے گیے وقت تک ہوگا جس کا تعین 27 رجب تک کیا گیا ہے‘۔

شاہی فرمان کے مطابق ’کرفیو سے استثنی انہی لوگوں کو ہوگا جنہیں سابقہ شاہی فرمان میں استثنی دیا گیا ہے تاہم اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ کرفیو سے استثنی انتہائی محدود اور ناگزیر حالات میں ہی دیا جائے گا‘۔  فرمان میں کہا گیا ہے ’الریاض، مکہ المکرمہ اور جدہ میں کرفیو کی مدت میں توسیع وزارت صحت اور متعلقہ اداروں کے حکام کی تجویز پر کی جا رہی ہے، حالات کے مطابق وہ کرفیو کے وقت میں مزید توسیع یا دن بھر مکمل کرفیو لاگو کرنے کا بھی اختیار رکھتے ہیں‘۔

یہ بھی دیکھیں

شہید مدافع حرم اہلبیتؑ کی شہادت کے بعد ایران نے امریکہ کا کیا حشر کیا ؟سنیےاہلسنت عالم دین کی زبانی

ایران امریکا کشیدگی شہید مدافع حرم اہلبیتؑ کی شہادت کے بعد ایران نے امریکہ کا …