پیر , 6 اپریل 2020
تازہ ترین

سعودی عرب: کرونا وائرس سے سات سو ہلاکتوں کی تصدیق ،متاثرین کی تعداد 2500 سے تجاوز

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے بدھ کو کرونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض کی موت کی تصدیق کی ہے۔اس طرح مملکت میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں  700 ہوگئی ہے اور اس کا شکار افراد کی تعداد 2500 سے متجاوز ہوگئی ہے۔آج ہلاک ہونے والے کی عمر 46 سال تھی۔کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 18 افراد نے حال ہی میں بیرون ملک سفر کیا تھا اور انھیں سعودی عرب میں واپسی پر قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان نے منگل کو کرونا وائرس سےایک مقامی کی موت کی تصدیق کی تھی۔اس کو مدینہ منورہ میں ایک اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا جہاں اس کی حالت تیزی سے بگڑ گئی اور وہ سوموار کی شب جان کی بازی ہار گیا تھا۔سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا وائرس کی مہلک وبا کو مملکت میں پھیلنے سے روکنے کے لیے سوموار کی شب سے گیارہ گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا ہے اور بدھ کو تین شہروں مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ اور الریاض میں لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

شہید مدافع حرم اہلبیتؑ کی شہادت کے بعد ایران نے امریکہ کا کیا حشر کیا ؟سنیےاہلسنت عالم دین کی زبانی

ایران امریکا کشیدگی شہید مدافع حرم اہلبیتؑ کی شہادت کے بعد ایران نے امریکہ کا …