اتوار , 29 مارچ 2020

لیبیا کی فوج نے ترکی کا ڈرون طیارہ مار گرایا

لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ملک کے جنوب میں ترکی کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔منگل کی شام جاری بیان میں لیبیا کی فوج نے بتایا کہ زلیتن کے کھیت کے نزدیک گرایا جانے والا ڈرون طیارہ راکٹوں سے لیس تھا۔ اس کے ذریعے الجفرہ کے علاقے میں تعینات لیبیا کی فوج کے یونٹوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔لیبیا کی فوج نے مذکورہ ڈرون طیارے کے ملبے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

دوسری جانب دارالحکومت طرابلس کی جنوبی سمت منگل کو پورے دن لیبیا کی فوج اور وفاق حکومت کے زیر انتظام ملیشیاؤں کے درمیان مسلح جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فریقین نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔صلاح الدین اور عین زارہ کے محاذوں پر متحارب فریقین کے بیچ گھمسان کی لڑائی دیکھی گئی۔ اس دوران بھاری توپوں کا استعمال کرتے ہوئے شدید گولہ باری ہوئی۔ لیبیا کی فوج کی جانب سے جاری بیانات میں باور کرایا گیا ہے کہ عین زارہ کے محاذ پر وفاق حکومت کی فورسز کے پیچھے ہٹ جانے کے بعد بڑے پیمانے پر پیش قدمی عمل میں آئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں لاک ڈاؤن: روزگار کے خاتمے، بھوک کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد میں نقل مکانی

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب …