پیر , 6 اپریل 2020
تازہ ترین

پارلیمانی اجلاس میں وزیراعظم کی جان بوجھ کر عدم شرکت سےمایوسی ہوئی:شہبازشریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا تاکہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اجلاس کے دوران شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس وقت واک آؤٹ کرگئے جب وزیراعظم عمران خان تقریر مکمل کرنے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔ دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم کے اس عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں جس سے ان کی سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔ انہیں وزیر اعظم کے اس طرزعمل سے مایوسی ہوئی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ آج پارلیمانی رہنماؤں کی میٹنگ میں وزیراعظم کی جان بوجھ کرغیر موجودگی سے مایوسی ہوئی۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ اب بھی اپوزیشن کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہیں اور پورے ملک نےاپنے چیف ایگزیکٹو کی سنجیدگی دیکھی ہے۔ میرے پاس احتجاج کے لئے واک آؤٹ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 8 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کے کل کیسز کی تعداد ایک ہزار ہوگئی ہے جبکہ اب تک 19 افراد اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے حکومت نے کراچی ، اسلام آباد ، لاہور سمیت بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شہید مدافع حرم اہلبیتؑ کی شہادت کے بعد ایران نے امریکہ کا کیا حشر کیا ؟سنیےاہلسنت عالم دین کی زبانی

ایران امریکا کشیدگی شہید مدافع حرم اہلبیتؑ کی شہادت کے بعد ایران نے امریکہ کا …