اتوار , 5 اپریل 2020
تازہ ترین

کورونا وائرس ،کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ ملتوی

ویب ڈسک : کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ ملتوی کر دیا گیاہے۔ ٹوکیو اولمپکس ایک سال کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کےایونٹ ٹوکیوگیمز 2020 کوملتوی کرنے پرغور کر رہی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہٹوکیو اولمپکس کو ایک سال کے لیے ملتوی کیا جائے گا ۔جاپانی وزیراعظم کے مطابقانٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ساتھ باہمی رضا مندی سے گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور ٹوکیو اولمپکس ایک سال کیلئے ملتوی کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار کھیلوں کو ملتوی کیا گیا ہے۔اس سے قبل تین بار اولمپکس کھیل منسوخ ہو چکے ہیں،1916میں ورلڈ وار ون، 1940 اور 1944 میں ورلڈ وار ٹو کے باعث مقابلے منسوخ ہوئےتھے۔
۔یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس 24 جولائی سے 9 اگست تک منعقد ہونا تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

شہید مدافع حرم اہلبیتؑ کی شہادت کے بعد ایران نے امریکہ کا کیا حشر کیا ؟سنیےاہلسنت عالم دین کی زبانی

ایران امریکا کشیدگی شہید مدافع حرم اہلبیتؑ کی شہادت کے بعد ایران نے امریکہ کا …