پیر , 6 اپریل 2020
تازہ ترین

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا نیا شیڈول

لاہور: زرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کے لیئے نیا شیدول بنایا جائے گا ۔زرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کے لیئے نیا شیدول بنایا جائے گا ،سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے ٹیسٹ اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہونا تھے ۔ زرائع کے مطابق موجودہ صورت حال میں کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مکمل سہولیات میسر نہیں ہے ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی تاحکم ثانی بند ہے ، کھلاڑی انفرادی طور پر گھروں میں ٹریننگ کر رہے ۔ کھلاڑی کوچز اور ٹرینرز سے رابطہ کر کے انفرادی ٹریننگ میں مصروف ہیں۔
‏ زرائع کے مطابق صوبائی ایسوسی ایشنز کی ٹیموں اور سیکنڈ الیون کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا شیڈول بھی متاثر ہو اہے ،حالات بہتر ہونے کے بعد کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا شیڈول بنایا جائے گا ۔ کھلاڑیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ فٹنس اور ٹریننگ کے حوالے سے کوچز اور ٹرینرز کو آگاہ کرتے رہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

شہید مدافع حرم اہلبیتؑ کی شہادت کے بعد ایران نے امریکہ کا کیا حشر کیا ؟سنیےاہلسنت عالم دین کی زبانی

ایران امریکا کشیدگی شہید مدافع حرم اہلبیتؑ کی شہادت کے بعد ایران نے امریکہ کا …