جمعرات , 18 اپریل 2024

ٹوئٹر کی کورونا سے متعلق ایموجی تیار

ویب ڈیسک :کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ٹوئٹر نے ہاتھ دھونے والی نئی ایموجی متعارف کروادی ہے تاکہ لوگوں میں ہاتھ دھونے کی عادت کو بڑھایا جاسکے ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیے آگاہی مہم چلائی جارہی ہیں تاکہ لوگ احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اس خطر ناک وائرس سے بچ سکیں ۔اسی طرح سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرکورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ٹوئٹر پر ہاتھ دھونے والی نئی ایموجی متارف کروائی گئی ہے ۔
ٹوئٹر کی یہ ایموجی ہاتھ دھونے سے متعلق ہے جومندرجہ ذیل ہیش ٹیگز لکھنے سے خود ہی آجائے گی۔
#HandWashChallenge #SafeHands #WashYourHandsمذکورہ ایموجی کو ٹوئٹر برطانیہ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے تاہم اسے ہر ملک میں ٹوئٹر صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔یادرہے کہ کورونا وائرس سے متعلق لوگوں کو یہ تجویز دی گئی ہے کہ کم از کم 20 سیکنڈ تک اپنے ہاتھ دھو کر وائرس کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے …