پیر , 6 اپریل 2020
تازہ ترین

سمندری تہہ کے اندر میٹھے پانی کا نایاب ذخیرہ دریافت

آکلینڈ: سائنسدانوں نے سمندری تہہ سے بھی بہت اندر، گہرائی میں پوشیدہ، تازہ پانی کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے جس کا حجم 2000 مربع کلومیٹر، یعنی اونٹاریو جھیل سے بھی زیادہ ہے۔پانی کا یہ ذخیرہ نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے قریب سمندری تہہ کے اندر دریافت کیا ہے، جس کےلیے زلزلیات (سیسمولوجی) اور برقی مقناطیسی شعاعوں کے ذریعے سمندری تہہ کی چھان بین کی جدید تکنیکوں سے مدد لی گئی ہے۔یہ دونوں تکنیکیں ایک ساتھ استعمال کرتے ہوئے سمندری تہہ کی گہرائی کا تھری ڈی نقشہ بنایا گیا جس میں تازہ پانی کا یہ ذخیرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔یہ دریافت آٹھ سال سے جاری تحقیق کے نتیجے میں ہوئی ہے جس کے مطابق، تازہ پانی کا یہ ذخیرہ سمندری تہہ میں تقریباً 65 فٹ گہرائی میں واقع ہے جبکہ یہ نیوزی لینڈ کے ساحلی شہر تیمارو سے 60 کلومیٹر دور ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شہید مدافع حرم اہلبیتؑ کی شہادت کے بعد ایران نے امریکہ کا کیا حشر کیا ؟سنیےاہلسنت عالم دین کی زبانی

ایران امریکا کشیدگی شہید مدافع حرم اہلبیتؑ کی شہادت کے بعد ایران نے امریکہ کا …