منگل , 23 اپریل 2024

ایران میں 45 ملین سے زائد افراد کی کورونا وائرس کیلئے اسکریننگ کی گئی

تہران: ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے آغاز سے 47500 ملین سے زائد افراد کی اسکریننگ کی کئی ہے۔یہ بات "سعید نمکی” نے بدھ کے روز ایران میں کرونا وائرس کیخلاف قومی منصوبے کے فریم کے اندر کیے گئے اقدامات سے متعلق وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اس قومی منصوبے کے تحت اب 47 ملین اور 500 ہزار افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 27017 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2077 افراد جاں بحق اور 9625 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …