پیر , 6 اپریل 2020
تازہ ترین

پنجاب پولیس کا تدفین کے موقع پر چھاپہ، متعدد افراد گرفتار

راولپنڈی: پولیس نے سوہاوہ کے علاقے میں تدفین کے موقع پر چھاپہ مار کر پیپلزپارٹی کے رہنما سمیت 25 افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن اور افراد کے مجتمع ہونے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے والے، ڈبل سواری اور مجتمع افراد کی گرفتاریاں کی جاری ہیں۔سوہاوہ کے علاقے میں مقامی پولیس نے تدفین کے موقع پر جمع ہونے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔

زیرحراست افراد میں پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنماسلیم چیمہ سمیت 20 سے زائد اہل علاقہ شامل ہیں، پولیس نے زیر حراست افراد کو قرنطینہ منتقل کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے غیر معمولی حالات میں خصوصی اقدامات کے تحت پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 25 افراد کو پکڑا گیا ہے اور انہیں قرنطینہ منتقل کر کے تمام افراد کےٹیسٹ این آئی ایچ کو بھجوائےجا رہےہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

شہید مدافع حرم اہلبیتؑ کی شہادت کے بعد ایران نے امریکہ کا کیا حشر کیا ؟سنیےاہلسنت عالم دین کی زبانی

ایران امریکا کشیدگی شہید مدافع حرم اہلبیتؑ کی شہادت کے بعد ایران نے امریکہ کا …