جمعرات , 25 اپریل 2024

بیجنگ: چین میں رہائشی عمارت کی سیڑھیوں سے کروناوائرس مبینہ طور پر شہری میں منتقل ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہائشی فلیٹ کی سیڑھیاں کروناوائرس کا ’’لی‘‘ نامی مریض استعمال کرچکا تھا جس کے باعث وائرس اس کے پڑوسی میں منتقل ہوگیا۔ اسی کے پیش نظر عمارت میں رہنے والے تمام افراد کے کروناوائرس ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ یہ واقعہ چینی دارالحکومت بیجنگ میں پیش آیا۔بیجنگ میں کروناوائرس کا یہ دوسرا کیس ہے۔ ’’لی‘‘ نامی شہری حال ہی میں برطانیہ سے بیجنگ پہنچا تھا اور فلیٹ میں رہائش اختیار کی تھی اس دوران اس نے عمارت کی سیڑھیاں استعمال کیں اور بعد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔دریں اثنا اس کا پڑوسی ’’لیو‘‘ بھی مذکورہ سیڑھیاں گھر میں داخلے اور انخلا کے لیے استعمال کرتا تھا جیسے ہی اسے خبر ملی کہ ’’لی‘‘ کرونا کا شکار ہوچکا ہے تو فوراً اس نے بھی اپنا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔

اس واقعے کے بعد لیو کی بیوی نے بھی اپنا ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا۔ جبکہ عمارت کے تمام رہائشیوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ دونوں شہریوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے کے بعد کووِڈ نائنٹین کی ہلاکت خیزی کو تاحال نہیں روکا جا سکا ہے، اموات کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 422,945 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں انیس ہزار کے قریب لوگ جان کی بازی ہار گئے، جب کہ 1 لاکھ 9 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …