منگل , 18 مئی 2021

ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی مذمت

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے عالمی امور کے نائب وزیر نے کورونا وائرس سے متعلق واشنگٹن کے پروپگنڈوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں، کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کی راہ میں ایران کے اقدامات پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہیں۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی کے عالمی امور کے نائب وزیر جو ری نے کل بیجنگ میں ایران کے سفارتخانے میں ایران کے سفیر محمد کشاورز زاده سے ہونے والی ملاقات میں طبی ساز وسامان کی امداد دینے کے موقع پر کہا کہ چین نے کورونا پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی لیکن امریکی حکام کورونا وائرس کو چین سے منصوب کر کے چین کے حکام اور عوام کو بدنام کرنے کی کوشش میں ہیں۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اس اعلی عہدیدار نے چین میں کورونا وائرس شروع ہونے پر ایرانی عوام کی مدد و حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ایران وہ پہلا ملک تھا جس نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے چین کی مدد اور حمایت کی۔واضح رہے کہ چین کی حکومت اور عوام نے اب تک کورونا وائرس کی تشخیص کے کٹ، ماسک، مخصوص لباس اور دیگر طبی وسائل کی 19 کھیپ ایران بھیجی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کورونا وبا؛ مزید 135 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 752 ہوگئی

اسلام آباد: کوروناوبا کے باعث مزید 135 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز …