ہفتہ , 8 مئی 2021

امریکہ کی نئی سازش کا پردہ چاک

 

عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ نے کل رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے عراق میں امریکہ کو خطرناک کھیل کھیلنے سے متعلق متنبہ کرتے ہوئے عراقی مجاہدوں سے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں۔آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اس بیان میں عراق میں کورونا وائرس کے عالمی بحران کے موقع پرعراق کی فوج اور مزاحمتی گروہوں پر امریکی حملوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ، عراق کی فوج اور حشدالشعبی کے مراکز پر زمینی اور فضائی حملے کرنے کی کوشش میں ہے۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی اس قسم کی پالیسی عراق کے امن و استحکام کے لئے خطرناک ہے اور امریکی جارجیت کی صورت میں مزاحمتی گروہ امریکہ کو دندان شکن جواب دے گا اور امریکہ کے اقتصادی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے اب تک عراق کے مختلف علاقوں میں عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے متعدد مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …