جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان اور بنگلادیش نے ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا

پاکستان اور بنگلادیش کے وزرائے خارجہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بنگلادیش کے وزیر خارجہ ابو القاسم عبد المؤمن سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے ایران کو کورونا وائرس سے مقابلے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بہت ہی تشویشناک ہے کیونکہ پابندیوں کی وجہ سے ایران میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، پابندیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ ایران اس خطرناک بیماری سے مقابلہ کر سکے۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مذاکرات میں دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس سے مقابلے کی راہوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس عالمی خطرے سے مقابلے کے لئے نزدیکی تعاون پر تاکید کی۔پاکستان کے وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ پاکستان، سارک کو علاقائی تعاون کے فروغ کا بہترین پلیٹ فارم سمجھتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …