جمعرات , 13 مئی 2021

اب گھر بیٹھے 15 منٹ میں کورونا ٹیسٹ ممکن ہوسکے گا

لندن :برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں اب گھربیٹھے15منٹ میں کورونا ٹیسٹ ممکن ہوسکے گا، کوروناٹیسٹنگ کٹ ہیلتھ ورکرز اور عوام کو ہائی اسٹریٹ،ایمزون پر دستیاب ہوگی۔تفصیلات کے مطابق جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے وہیں کورونا وائرس کی تشخیص سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی، برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ، برطانیہ میں کوروناٹیسٹ گھروں پر ہو سکے گا، کورونا ٹیسٹنگ کٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کورونا ٹیسٹنگ کٹ ہیلتھ ورکرز،عوام کوہائی اسٹریٹ،ایمزون پردستیاب ہوگی اور چند روزمیں گھر پر کورونا ٹیسٹ کی سہولت میسر ہو گی، ٹیسٹنگ کٹ کے ذریعے گھر بیٹھے 15منٹ میں کورونا ٹیسٹ ہوجائے گا۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کٹ ایمزون یا ہائی اسٹریٹ سے خریدی جا سکے گی جبکہ برطانوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ حکومت 35لاکھ کٹس خریدچکی ہے،و ٹیسٹ کٹ سستےداموں دستیاب ہوگی۔اس سلسلے میں برطانیہ میں پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے سائنس اینڈٹیکنالوجی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلد لندن میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی سہولت گھروں میں فراہم کی جاسکے گی۔

خیال رہےکروناوائرس کے پیش نظر برطانوی دارالحکومت میں فوج کی مدد سے عارضی اسپتال بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے ، لندن میں ممکنہ طور پر تیار کیے جانے والے عارضی اسپتال میں 4ہزار مریضوں کی گنجائش ہوگی۔ اسپتال میں ابتدائی طور پر 500وینٹی لیٹر لگائے جائیں گے۔واضح رہے مہلک ترین وائرس کرونا کی وبا کے باعث دنیا بھر میں 21 ہزار 291 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ موذی وبا میں مبتلا افراد کی ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …