اتوار , 9 مئی 2021

بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو کلہاڑے کے وار سے قتل کردیا

کراچی: بن قاسم ٹاون میں ایک لڑکے کو مبینہ طور پر اس کے بھائی نے گھریلو تنازع پر کلہاڑا مار کر قتل کردیا جبکہ دوسرے بھائی کو زخمی کردیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ پپڑی کے نزدیک ماڑی گوٹھ میں دونوں بھائی اپنے بڑے بھائی کے کلہاڑے سے حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔زخمی بھائیوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 13 سالہ الف خان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جبکہ 10 سالہ بھائی زاہد خان کو علاج کے لیے داخل کرلیا۔ان دونوں کو سر اور گلے پر کلہاڑے سے وار کیے گئے تھے۔علاقے کے اسٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) محمد علی نے دعویٰ کیا کہ ملزم جو جائے وقوع سے بھاگ گیا ہے، ’ذہنی طور پر معذور‘ تھا۔

خاتون نے خود کشی کرلی
پاکستان بازار کی پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاون میں 18 سالہ خاتون نے گھریلو تنازع پر خود کشی کرلی۔انہوں نے بتایا کہ عائشہ آصف نے سیکٹر 15 کے بلاک ڈی میں اپنے گھر میں پنکھے پر دوپٹے سے لٹک کر خودکشی کی۔علاقے کے ایس ایچ او اقبال تونیو کا کہنا تھا کہ خاتون نے گھریلو تنازع پر اپنے بھائی سے جھگڑا کرنے کے بعد خودکشی کی۔ مذکورہ خاتون کی لاش کو قانون تقاضے پورے کرنے کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …