منگل , 23 اپریل 2024

بحرین میں کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت، ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی

بحرین میں کرونا وائرس سے ایک 78 سالہ ضعیف العمر مریض وفات پا گیا ہے۔اس  خلیجی عرب ریاست کی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔وزارت نے وضاحت کی ہے کہ متوفیٰ بعض دوسرے دائمی امراض میں بھی مبتلا تھا اور وہ کرونا وائرس کے ایک اور مریض سے گھلنے ملنے کی وجہ سے اس مہلک وبا کا شکار ہوا تھا۔اس بحرینی شخص کو کرونا کی تشخیص کے بعد ایک قرنطنیہ مرکز میں منتقل کردیا گیا تھا اور خصوصی ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم اس کے علاج پر مامور تھی۔

وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ ’’متوفیٰ کو چوبیس گھنٹے علاج معالجے کی تمام ضروری خدمات مہیا کی جارہی تھیں،اس کے علاوہ قرنطینہ اور علاج کے مراکز میں کرونا وائرس کے دوسرے مریضوں کو بھی خصوصی طبی ٹیم علاج معالجے کی خدمات مہیا کررہی ہے اور ان کے باقاعدگی سے ضروری لیبارٹری ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔‘‘اس کا کہنا ہے کہ ’’اس وقت کرونا وائرس کے دو کے سوا باقی تمام مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔ان دو کیسوں کی حالت تشویش ناک ہے اور انھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا جارہا ہے۔‘‘

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …