بدھ , 24 اپریل 2024

یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

امریکی پارلیمنٹ کے 20 کھرب ڈالر کے متوقع ریلیف پیکج کے باوجود یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی آئی ہے جس کی وجہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ اور معطل شدہ پیداواری و تجارتی سرگرمیاں ہیں۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.2 فیصد گر کر 1607.57 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 1633.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1 فیصد گر کر 1594.18 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1664.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …