ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایڈوانس پیمنٹ،اوپن اکاؤنٹ کے تحت درآمدات میں سہولت کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایڈوانس پیمنٹ اور اوپن اکاؤنٹ کے تحت درآمدات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے فارن ایکسچینج ریگولیشنز میں نرمی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے طبی آلات، دواؤں اور دیگر اشیا کی درآمد پر کسی حد کے بغیر وفاقی اور صوبائی حکومت کے تمام محکموںسرکاری و نجی شعبے کے اسپتالوں، فلاحی اداروں، مینوفیکچررز اور کمرشل درآمد کنندگان کو امپورٹ ایڈوانس پیمنٹ اور امپورٹ آن اوپن اکاؤنٹ کی اجازت دی ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بینکوں کو بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں اور غیرملکی حکومتوں کے عطیہ کردہ آلات کی درآمد پر الیکٹرانک امپورٹ فارم (EIF) منظور کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ ہموار انداز میں تیز رفتاری سے درآمد کرسکیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …