جمعہ , 19 اپریل 2024

مذہبی طبقےکی جہالت سےکورونا پاکستان میں پھیلا، فوادچوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت سے کورونا کی وبا پاکستان میں پھیلی ہے ۔فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں مذہبی طبقے کی جہالت کی وجہ سے پھیلی ہے، اب یہ ہمیں کہتے ہیں اللّٰہ کا عذاب ہے توبہ کریں۔فوادچوہدری نے کہا کہ اللّٰہ کا عذاب جہالت ہے جو ان لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے، علم اور عقل رکھنے والے علماء اللّٰہ کی نعمت ہیں، ان کی قدر کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جہلاء کو عالم کا درجہ دینا تباہی ہے۔فواد چوہدری کا کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا میں اس وقت کورونا وائرس پر 66 اسٹڈیز چل رہی ہیں، ان میں سے 43 نئی ویکسین، 16 نئی اینٹی بائیو ٹکس کو فوکس کیے ہوئے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام بڑے ہیلتھ ریسرچرز اس ریسرچ پر فوکس کیے ہوئے ہیں، پاکستان بھی ان کوششوں میں شامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …