جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکی وزیر خارجہ پمپئو، نفرت کے وزير خارجہ ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ کے ایران پر دباؤ جاری رکھنے کے اظہار اور اس کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو نفرت کے وزير خارجہ ہیں۔مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے ایران پر اقتصادی دباؤ جاری رکھنے کے اظہار اور اس کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزير خارجہ پمپئو نفرت کے وزير خارجہ ہیں۔ ظریف نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا پمپئو امریکی وزیر خارجہ ہیں یا نفرت کے وزير ہیں؟ جواد ظریف نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کچھ بھی کرلیں، وہ امریکی اقتصادی دہشت گردی اور دنیا میں جاری امریکہ کے بھیانک جرائم کو چھپا نہیں سکتے۔ واضح رہے کہ ایران کی طرف سے کورونا کے مقابلے کے سلسلے میں امریکی جعلی امداد کو ٹھکرائے جانے کے بعد امریکی وزير خآرجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ کا سلسلہ جاری رہےگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …