منگل , 11 مئی 2021

طالبان قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع ہوجائےگی

طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ بگرام جیل سے افغان طالبان کے قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع ہوجائےگی۔مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ بگرام جیل سے افغان طالبان کے قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع ہوجائےگی۔ سہیل شاہین نے کہا کہ فیصلہ امریکہ، قطر، افغان حکومت، ہلال احمر اور طالبان کی ویڈیو کانفرنس میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رہائی امریکی حکام کو فراہم کردہ 5 ہزار طالبان قیدیوں کی فہرست کے مطابق ہوگی۔

واضح رہے کہ 29 فروری کےقطر کے دارالحکومت  دوحہ میں ہونے والے امن معاہدے کے تحت افغان حکومت نے 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنا ہے، ان 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کے بدلے طالبان ایک ہزارافغان سکیورٹی قیدی رہا کریں گے۔ قیدیوں کی رہائی کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …