منگل , 11 مئی 2021

پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1102 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1102 تک پہنچ گئی ہے جب کہ وائرس سے 8 مریض ہلاک اور 21 صحت یاب ہوچکے ہیں۔مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1102 تک پہنچ گئی ہے جب کہ وائرس سے 8 مریض ہلاک اور 21 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1102 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں اب تک 417، پنجاب میں 323، بلوچستان میں 131، گلگت بلتستان میں 84، خیبر پختونخوا میں 121جب کہ اسلام آباد میں 25 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں اب تک 8 افراد ہلاک اور 21 صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …