اتوار , 16 مئی 2021

کورونا وائرس سے دنیا میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے انسانی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے انسانی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کے مہلک وائرس سے 196 ممالک میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے۔ 1 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 264 ہوگئی ہے۔فرانس میں مزید231 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد وہاں مجموعی تعداد 1 ہزار 331 ہوگئی جبکہ مریضوں کی تعداد 25 ہزار 233 ہے۔ایران میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار77 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 27 ہزار 17 ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 37 ہزار 323 ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 206 ہے۔اس عالمی وبا سے اسپین میں 3 ہزار 445 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 47 ہزار611 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 64 ہزار671 ہوگئی ہے جبکہ یہاں اب تک 909 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 7ہزار 503 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ۔ اس وائرس سے اٹلی میں 74 ہزار 386 افراد متاثر بھی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیلی ائربیس” حتسریم” بھی حملے کا نشانہ بن گیا

غزہ: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں ہفتے …