منگل , 18 مئی 2021

دنیائے عرب کی نامور شخصیات کا ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

تہران:دنیائے عرب کی نامور ثقافتی شخصیات اور شاعروں کی ایک بڑی تعداد نے ایک طومار پر دستخط کرکے امریکی ایران مخالف ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔جہان عرب کے کی نامور ثقافتی شخصیات کے ایک گروپ نے ایک طومار میں کسی بھی سیاسی تعصبات سے ہٹ کر ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کو اٹھانے پر زور دیا۔اس طومار میں آیا ہے کہ ہم سب کو مذہب، نژاد اور رنگ سے قطع نظر اس نازک حالات میں کرونا وائرس سے جنگ میں باہمی تعاون کرنا ہوگا۔مراکش، عراق، فلسطین، لبنان، ہالینڈ، جرمنی، نکاراگوا، فرانس، بحرین، الجیریا، اسپین، برطانیہ، تیونس اور مصر کی نامور شخصیات نے اس طومار پر دستخط کئے۔

 

یہ بھی دیکھیں

کورونا وبا؛ مزید 135 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 752 ہوگئی

اسلام آباد: کوروناوبا کے باعث مزید 135 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز …