جمعرات , 25 اپریل 2024

اقوام متحدہ ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کیلیے اپنے کردار کا ادا کرے: پاکستانی عہدیدار

اسلام آباد: پاکستانی وزیر اعظم کی خصوصی ایلچی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لیے اپنےموثر کردار کا ادا کرے۔اقوام متحدہ کی خصوصی مشیر فرودس عاشق اعوان نے بدھ کے روز عمران خان کی قیادت میں پاکستانی کابینہ کے اجلاس کے  کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہی۔محترمہ فرودس عاشق اعوان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کو اٹھانے کے لیے اپنےموثر کردار کا ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں ایران پر پابندیاں ختم کرنے کے لیے مختلف ممالک کے حکام کے ساتھ اسلام آباد کی حالیہ سفارتی مشاورتوں کا اس اجلاس میں جائزہ لیا گیا ہے۔

پاکستانی خاتون نے بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں میں ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خلاف اسلام آباد کا واضح مؤقف کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان، ایران کی پابندیوں اور اس ملک کے درپیش مسائل کے بارے میں عالمی برادری کے ضمیر کو بیدار کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے ممالک خصوصا اقوام متحدہ سے چاہتے ہیں کہ وہ اپنے کردار کو بخوبی ادا کریں۔

پاکستانی خاتون نے کہا کہ ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنا عالمی ذمہ داری ہے اور ہمارا مقصد یہ ہے کہ کرونا کے مقابلہ کرنے کے لئے نئی طبی سہولیات کو فراہم کریں۔قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی اعلی کمشنر برائے انسانی حقوق  "میشل باشلٹ” نے منگل کے روز کرونا وائرس سے متاثرہ بعض ممالک بشمول ایران کے خلاف عائد پابندیوں کا از سر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس اہم وقت میں صحت کی وجوہات کی بناء پر اور ان ممالک میں لاکھوں افراد کے حقوق اور جانوں کے تحفظ کے لئے پابندیوں کو کم کرنا اور معطل کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پاکستانی وزیر خارجہ ‘شاہ محمود قریشی’ نےحالیہ دنوں میں جنوبی ایشیاء اور یورپی یونین میں اپنے بعض ہم منصبوں بشمول اسپین، فرانس، ایران،جرمن کے وزرائے خارجہ،یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے ساتھ ایران پر امریکی پابندیوں کو ہٹانے کے سلسلے میں ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم ‘عمران خان’ نے اس سے پہلے امریکی پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اتوار کے روز ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خط میں ایران مخالف پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 27017 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2077 افراد جاں بحق اور 9625 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …