بدھ , 12 مئی 2021

بغداد : امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے

عراق میں العربیہ کے نمائندے نے جمعرات کو علی الصبح بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں گرین زون کے اندر امریکی سفارت خانے کے نزدیک 2 کیٹوشیا راکٹ گرے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق بدھ کو رات گئے گرین زون میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ اس دوران راکٹوں کے گرنے اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔تقریبا دو ہفتے قبل بھی کیٹوشیا ساخت کے دو راکٹ گرین زون کے اندر گرے تھے جہاں امریکی سفارت خانہ واقع ہے۔ اس طرح حالیہ حملہ ایک ماہ کے اندر اپنی نوعیت کی چوتھی کارروائی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …