ہفتہ , 20 اپریل 2024

سندھ میں راشن کی تقسیم، 58 کروڑ روپے جاری

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر راشن تقسیم کرنے کے حوالے سے 58 کروڑ روپے جاری کردیے۔ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ رقم غریب عوام اور روزانہ اجرت کمانے والوں کو راشن دینے کیلئے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر ضلع میں دو کروڑ روپے دیئے جائیں گے تاکہ روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والوں میں راشن تقسیم ہوسکے۔وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سیکریٹری خزانہ حسن نقوی نے فنڈز منتقل کردیئے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر زراعت امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ مستحق افراد کی مدد، راشن کی تقسیم کا طریقہ کار طے کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل اور یونین کمیٹی کی سطح پر راشن تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امتیاز شیخ نے بتایا کہ ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو 2کروڑ روپے کی رقم جاری کردی گئی، پہلے مرحلے میں ڈپٹی کمشنرز مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کریں گےْان کا مزید کہنا تھا کہ مستحق خاندانوں کی نشاندہی کے لیے ہر یونین کونسل کی سطح پر کمیٹی بنائی جائے گی۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …