جمعرات , 18 اپریل 2024

کورونا، سندھ کی جیلوں سے829 قیدی رہا

کراچی: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر صوبے کی جیلوں سے 829 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔سندھ ہائی کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیشن کورٹ سمیت دیگرعدالتوں میں معمولی جرائم کے قیدیوں کورہا کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز سندھ حکومت نے معمولی کیس میں ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند قیدیوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا تھا اور آئی جی جیل کو ہدایت کی تھی کہ ہرقیدی کی صحت کے حوالے سے فہرست بنا کر بھیجیں۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ جو قیدی سزا پوری کر چکے ہیں اورجرمانہ دینے کے قابل نہیں ان کا جرمانہ حکومت ادا کرے گی۔آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی گئی تھی کہ قیدی کی عمر، جرم اورجیل میں آنےکی تاریخ بھی بتائی جائے۔قانون کے حساب سے دیکھا جائے گا کہ کتنے قیدیوں کو چھوڑا جاسکتا ہے۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …