ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکا نے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعام رکھ دیا

واشنگٹن: سیاسی و معاشی بحران کے اور ادویات کی قلت سے دوچار جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کی گرفتاری پر امریکا نے 15 ملین ڈالر کا انعام رکھ دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ منتخب جمہوری صدر نکولس مدورو کو منشیات اسمگلنگ کے الزامات میں گرفتاری کے لیے معاونت و معلومات فراہم کرنے پر 15 ملین ڈالر انعام سے نوازا جائے گا۔

مائیک پومپیو کی جانب سے انعامی رقم کا اعلان محکمہ انصاف( ڈی او جے) کی جانب سے صدر نکلوس اور اعلیٰ حکام پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔محکمہ انصاف کے حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ نکلوس مدورو سمیت دیگر اعلیٰ وینزویلین حکام کوکین اور دیگر اقسام کی ڈرگس اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ وینزویلا کے عوام ایک شفاف ، ذمہ دار اور نمائندہ حکومت کے مستحق ہیں جو لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہے نہ کہ ایسے سرکاری عہدیدار جو غیر قانونی اسمگلنگ اور منشیات کے دھندے سے لوگوں کے اعتماد سے خیانت کرتے ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …