جمعہ , 19 اپریل 2024

چین میں کرونا کی وبا سر اٹھانے لگی، صحت یاب ہونے والوں کے ٹیسٹ پھر پازیٹیو آنے لگے

بیجنگ: چین میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے ٹیسٹ پھر پازٹیو آنے لگے جس کے بعد ڈاکٹرز نے ایک بار پھر وبا کو ملک کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبے ہوبے کے شہر ووہان کے ڈاکٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مریضوں جنہوں نے کرونا کو شکست دی اُن کے ٹیسٹ دوبارہ پازیٹیو آئے ہیں، یعنی وہ ایک بار پھر وبا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق اب تک صحت یاب ہونے والے تین سے چودہ فیصد تک مریضوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں انہیں پھر وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جو کہ خطرناک ہے۔ماہرین صحت نے ایک سوال ٹھایا ہے کہ آخر نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ پر کیسے بھروسہ کیا جائے کہ وہ وائرس کو پکڑ سکتا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کا بغور مشاہدہ کررہے ہیں کہ آخر کلیئر ہونے والے مریضوں میں دوبارہ وائرس کی تشخیص کیسے ہوئی کیونکہ جب ایک انسانی جسم سے اس کا اثر ختم ہوجائے تو پھر دوبارہ اتنی جلدی پھیلنا ناممکن بات ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے مختلف اسپتالوں میں کرونا سے متاثرہ افراد زیر علاج تھے جن میں سے 90 فیصد کو ڈاکٹرز نے صحت یاب قرار دیتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دے دی۔ ڈاکٹرز نے یہ بھی انکشاف کیا کہ صحت یابی کے بعد جن مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے اُن میں بظاہر کرونا وائرس کی علامات موجود نہیں تھیں۔ووہان ٹونگجی اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہمارے اسپتال سے صحت یاب ہونے والے 147 مریضوں کو دوبارہ وائرس کی تشخیص ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر بھی غور کررہے ہیں کہ کہیں علاج کے دوران ڈاکٹرز سے کوئی غفلت تو نہیں ہوئی یا مریضوں کو جلد بازی میں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا وائرس دنیا کے 197 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے اب تک 4 لاکھ 99 ہزار 373 افراد متاثر ہوئے اور 22 ہزار 311 ہلاکتیں ہوئیں۔عالمی ادارۂ صحت کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اضافے کے بعد ایک لاکھ 21 ہزار 198 تک پہنچ گئی۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …