اتوار , 29 مارچ 2020

اقوام متحدہ کے 78 ملازمین کروناوائرس کا شکار ہوگئے

نیویارک: دنیا بھر میں موجود اقوام متحدہ کے 78ملازمین بھی کروناوائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے تلقین کی کہ کوئی غلطی نہ کریں، کروناوائرس جہاں کہیں بھی ہے خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہرجگہ کروناوائرس سے ممالک اور لوگوں کو خطرات لاحق ہیں، وائرس سے نمٹنے میں ہمارا ردعمل بھی بحران کی شدت سے مطابقت رکھنا چاہیے۔ خیال رہے کہ مہلک وائرس نے عالمی اداروں اور رہنماؤں کو بھی شدید پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے اور کرونا کا علاج تاحال دریافت نہ ہوسکا۔

خیال رہے کہ 27 فروری کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یواین دفتر میں کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ بعد ازاں کرونا فلپائن کے اقوام متحدہ میں نمائندے میں پایا گیا۔اسی طرح دنیا بھر میں یو این کے 78 ملازمین کروناوائرس سے متاثر ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں لاک ڈاؤن: روزگار کے خاتمے، بھوک کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد میں نقل مکانی

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب …