جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ میں کورونا سونامی سے تباہی، 83 ہزار افراد متاثر

امریکہ میں کورونا سونامی نے تباہی مچا دی اور کورونا امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور اب تک اس وبا سے امریکہ میں 1209 افراد کی موت ہوچکی ہے۔امریکی وزارت صحت کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا انفیکشن کے 83672 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس طرح اب امریکہ کورونا میں مبتلا ہونے والے افراد کے حوالے سے چین سے آگے نکل گیا ہے۔ چین میں اب تک 81285 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے تھے جن میں سے 3281 افراد ہلاک ہو گئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب یہ وبا دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …