منگل , 23 اپریل 2024

یمن پر سعودی اتحاد کے پھر حملے

یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور کل رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی اتحاد نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ پر توپوں کے گولے داغے۔المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارجین اوراس کے آلہ کاروں نے کل رات الحدیدہ صوبے کے الحالی علاقے پر درجنوں گولے داغے۔المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ہونے والے حملے میں ایک ہی گھر کے 2 افراد شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔واضح رہے کہ صنعاء اور ریاض کے مابین 18 دسمبر 2018 میں الحدیدہ میں جنگ بندی ہو گئی تھی تاہم سعودی اتحاد اس کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی اوردسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر ہوئے ہیں-سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا – پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …