جمعرات , 25 اپریل 2024

کورونا کو پھیلانے میں سعودی عرب کا کردار

امریکہ اور چین کی جانب سے ایک دوسرے پر کورونا وائرس بنانے اور پھیلانے کے الزامات کے بعد اب ترکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمسایہ ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔آناتولی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے سعودی عرب کی طرف سے عمرہ کے دوران عمرہ زائرین میں کورونا وائرس کے کیسز کو چھپانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے کیسز کو چھپا کر کورونا وائرس کے پھیلنے میں مدد فراہم کی ہے۔

ترکی کے وزیر داخلہ نے سعودی عرب سے عمرہ کر کے واپس آنے والے ترک شہری میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے مثبت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ترک حکام اور دیگر اسلامی ممالک کے حکام کو عمرہ کرنے والے زائرین میں کورونا وائرس کے بارے میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی اور سعودی عرب کے حکام کی غفلت اور غیر سنجیدگی کی بنا پر اس وقت بہت سے اسلامی ممالک کو اس مہلک وائرس کا سامنا ہےادھر پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان میں بھی سعودی عرب سے آنے والے کئی افراد میں کورونا وائرس پایا گیا۔واضح رہے کہ ترکی میں اب تک 3629 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے 75 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …