ہفتہ , 20 اپریل 2024

کورونا وائرس , امریکی تھیٹر کے معروف اداکار مارک بلم جاں بحق

کورونا کے باعث امریکی تھیٹر کے معروف اداکار مارک بلم 69 سال کی عمر میں جاں بحق ہوگئے، مارک بلم تھیٹر کے ساتھ ساتھ ’ڈیسپریٹلی سیکنگ سوزین‘ اور کروکوڈائل ڈنڈی‘ نامی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں.امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس خبر کی تصدیق اداکار کی بیوہ جینٹ زیرش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کی۔جینٹ زیرش کا کہنا تھا کہ ’میرے شوہر کی موت کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز ہوئی، وہ نیویارک کے پریسبائٹیرین ہسپتال میں زیر علاج تھے‘۔مارک بلم اپنے کیریئر میں تھیٹر کے ساتھ ساتھ ’ڈیسپریٹلی سیکنگ سوزین‘ اور کروکوڈائل ڈنڈی‘ نامی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے نیٹ فلکس سیریز ’یو‘ میں بھی کام کیا۔مارک بلم نے 1985 کی فلم ’ڈیسپریٹلی سیکنگ سوزین‘ میں اداکارہ روزانہ آرکوئٹ کے ساتھ کام کیا تھا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں امریکہ پہلے نمبر پر آگیا جہاں مریضوں کی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔امریکا میں نیویارک کی ریاست وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے نصف نیویارک میں رپورٹ ہوئے ہیں۔گورنر نیوجرسی کے مطابق 25سو کے قریب کیسز روزانہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …