بدھ , 12 مئی 2021

پرنس ولیم کی اپیل پر کورونا وائرس ایمرجنسی کیلئے تقریباً 11 ملین پونڈز جمع

لندن: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران اس سے متاثرہ غیر محفوظ افراد کی مدد کرنے والی چیریٹیز کیلئے نیشنل ایمرجنسیز ٹرسٹ (این ای ٹی) کی اپیل پر پہلے ہی ہفتہ تقریباً 11 ملین پونڈز جمع کر لئے گئے۔ ابتدائی طور پر مختص کئے گئے مجموعی طور پر 2.5 ملین پونڈز جلد ملک بھر میں 46 لوکل کمیونٹی فاؤنڈیشنز کے نیٹ ورک کو تقسیم ہونے شروع ہوں گے۔ یہ رقم ان لوگوں کو سپورٹ کرنے کیلئے کام میں آئے گی جو سیلف آئسولیشن میں ہیں یا ان کی آمدنی بند ہو گئی ہے یا پھر کوویڈ۔19 سے بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ڈیوک آف کیمبرج پرنس ولیم نے اپنے والد پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس کا کورونا وائرس ٹیسٹ پوزیٹیو آنے کے بعد 18 مارچ کو فنڈ ریزنگ کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ برے وقتوں میں ملک اکٹھے ہو کر اس آزمائش میں سرخرو ہو نے کی اہلیت رکھتا ہے۔ نیشنل ایمرجنسیز ٹرسٹ کے چیئرمین لارڈ ڈانیٹ نے فنڈ ریزنگ کی اپیل پر ملک بھر سے جمع ہونے والی اب تک کی رقم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ابھی مزید کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ٹرسٹ کیلئے سپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہم اس قابل ہیں کہ ان آرگنائزیشنز سے عطیات وصول کر سکیں جو اپیل کے صرف ایک ہفتہ میں ہی لوگوں کی مدد کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید مدد کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ہر ایک سے یہ اپیل کر رہے ہیں کہ وہ مقدور بھر عطیات دیں۔ دل کھول کر عطیات دینے کے نتیجے میں ہم اس بے مثال وقت میں انتہائی غیر محفوط کمیونٹیز کی دیکھ بھال اور مدد کر سکیں گے۔ ٹرسٹ نے کہا ہے کہ اس کو ہزاروں پبلک کمپنیوں اور چیری ٹیبل فائونڈیشنز سے عطیات ملے ہیں۔ انگلینڈ کے سٹرائیکرز کیلن ولسن اور آرسینل کے دفاعی کھلاڑی ہیکٹر بیریلن پریمیئر لیگ کے اس گروپ میں شامل ہیں، جنہوں نے این ای ٹی کی اپیل پر فنڈز جمع کرنے کیلئے فٹ بال یونائیٹڈ انیشی ایٹیو لائو نچ کی ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے فل بیک ایرون وان ۔بساکا، چیلیسا کے دفاعی کھلاڑی ریس جیمس اور کرسٹل پیلس کے ونگر اینڈ روز ٹائون سینڈ فٹ بال یونائیٹڈ انیشی ایٹیو مہم کیلئے دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …