جمعہ , 14 مئی 2021

پشاور ایئر پورٹ پر FIA اہلکار میں کورونا کی تصدیق

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر متعین ایف آئی اے اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام نے باچا خان ایئر پورٹ پر ڈیوٹی پر مامور ایف آئی اے اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ مذکورہ کورونا سے متاثرہ ایف آئی اے اہلکار نے مردان میں جاں بحق ہونے والے معتمر کو اٹینڈ کیا تھا۔ایف آئی اے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر ایف آئی اے کے مزید 14 اہلکاروں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …