اتوار , 9 مئی 2021

ہمیں امریکا کی مدد کی ضرورت نہیں بلکہ ہم امریکیوں کی مدد کو تیار ہیں: پاسدارانِ انقلاب

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے امریکا کی طرف سے کرونا کے خلاف جنگ میں مدد کی پیش کش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کی طرف سےایرانی قوم کی مدد محض جھوٹ اور دھوکہ دہی ہے۔ ہمیں امریکا کی جعلی مدد کی کوئی ضرورت نہیں، تاہم اگر امریکا کو ہماری مدد کی ضرورت ہو تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں اس وقت کرونا تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ لگتا ہے کہ امریکی کرونا سے نمٹنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ میں کئی مواقع پر کہہ چکا ہوں کہ اگر کرونا سے لڑنے کے لیے امریکیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے تو ہم اس کے لیے حاضر ہیں۔ ہم امریکیوں کی کرونا سے نمٹنے میں ہرممکن مدد فراہم کریں گے۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …