جمعہ , 19 اپریل 2024

جرمنی میں کرونا کیسز کی تعداد 42 ہزار سے متجاوز ، چین سرحدیں بند کرنے کو تیار

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرین اور اموات کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ جونز ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں کرونا سے وفات پانے والے افراد کی تعداد 24 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ ان میں ایک تہائی سے زیادہ اموات اطالیہ میں ہوئی ہیں۔ اب تک دنیا بھر میں 1.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔جرمنی میں بیماریوں کی روک تھام سے متعلق روبرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد بڑھ کر 42288 ہو گئی ہے۔ ان میں 253 افراد موت کی نیند سو چکے ہیں۔

ادھر چین نے جمعے کے روز کرونا وائرس کے 55 نئے کیس ریکارڈ کیے ہیں جن میں 54 حالتیں بیرون ملک سے "درآمد شدہ” ہیں۔ چین اس وقت عارضی طور پر اپنی سرحدیں بند کرنے اور بین الاقوامی پروازوں میں بڑے پیمانے پر کمی لانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس بات کا اعلان جمعرات کی شام کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق چین میں کرونا کے 595 کیس ایسے ہیں جو بیرون ملک سے "درآمد شدہ” ہیں۔ ان میں بڑی اکثریت (90%) اُن چینی شہریوں کی ہے جو اپنے وطن واپس لوٹے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک چین میں کرونا وائرس سے مجموعی طور پر 81340 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 3292 افراد وفات پا چکے ہیں۔جنوبی کوریا میں امراض کی روک تھام اور ان سے تحفظ کے مراکز نے جمعے کے روز کرونا کے 91 نئے کیسوں کے اندراج کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح ملک میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9332 ہو گئی ہے۔ حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور بڑے مجمع اور ہجوم سے گریز کریں۔

تھائی لینڈ میں محکمہ صحت کے ایک ذمے دار نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ ملک میں کرونا کے 91 نئے کیس اور مزید ایک شخص کی وفات کا اندراج ہوا ہے۔ اس طرح ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1136 ہو گئی ہے۔ ابھی تک 97 افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔دوسری جانب وینزویلا میں جمعرات کے روز کرونا وائرس کے سبب پہلی وفات کا اعلان کیا گیا۔ فوت ہونے والے شخص کی عمر 47 برس ہے۔ وینزویلا کے صدر کی خاتون نائب ڈیلسی روڈریگیز کے مطابق ابھی تک ملک میں کرونا کے 107 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ اس سے قبل صدر نکولس میڈورو نے ملک بھر میں طبی قید عائد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔پاناما میں صحت کے سیکٹر کے ذمے داران کے مطابق ملک میں جمعرات کے روز کرونا کے 116 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ اس طرح کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 674 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 9 افراد اس وائرس کے سبب اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔جنوبی افریقا میں جمعے کے روز کرونا وائرس کے دو متاثرین انتقال کر گئے۔ ملک میں کرونا کے کیسوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔

 

 

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …